پشاور، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

ملزمان سے ، تین عدد موٹرسائیکل اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقد رقم برآمد

پیر 23 جون 2025 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عوام کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی ہدایات پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی حضر حیات خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نواحی علاقوں ناگمان کے رہائشی ہیں، جن کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی، سنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے تین عدد موٹرسائیکل اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی اعجاز علی نے تھانہ داودزئی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سنیچنگ کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :