سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

پیر 23 جون 2025 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے3 لوڈر،7 ڈمپر، 30 ورکرز خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات رہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کو ون ٹائم کلیئرنس کا ٹاسک دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سی ای او بابر صاحب دین کے سبزی منڈی میں اچانک دورہ پر صفائی کے ابتر حالات کے پیش نظر منڈی انتظامیہ کو ایک بار مکمل کلیئرنس میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے سبزی منڈی ایڈمنسٹریٹر، اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹائون طارق بشیر، جی ایم آپریشنز مبین احسن کے ہمراہ منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی کی صفائی کا سالانہ ٹھیکہ پرائیویٹ کنٹریکٹر کے پاس ہے، ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں منڈی کی حدود سے باہر مین روڈز پر صفائی ستھرائی یقینی بناتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :