حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری

اتوار بازاروں اور مارٹس پر سستی چینی کے سٹالز قائم کردیئے گئے

جمعہ 1 اگست 2025 22:55

حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی دارالحکومت میں حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری ہے،اتوار بازاروں اور مارٹس پر سستی چینی کے سٹالز قائم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اتوار بازار ایچ نائن کا دورہ کیا،جہاں انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم چینی کے سٹالز کا جائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے گاہکوں سے فیڈ بیک لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے کہاکہ سرکاری ریٹ کے مطابق چینی کی سٹالز پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ صاحبزادہ محمد یوسفنے کہاکہ منڈی سے بازار میں چینی کی بروقت اور مقررہ قیمت پر سپلائی جاری ہے۔