برطانوی وزیر خارجہ کا ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو جائز قرار دینے سے گریز

پیر 23 جون 2025 20:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو جائز قرار دینے سے گریز کیا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے کہ آیا ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی درست تھی یا نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا تو برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے واضح کیا ہے کہ ہم اس فوجی کارروائی میں شامل نہیں تھے۔

جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا امریکی اقدام درست تھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کہا ہے کہ بالآخر اس مسئلے کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔ڈیوڈ لیمی نے اس سوال پر بھی کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا کہ آیا انہیں امریکی حملے قانونی لگتے ہیں یا غیر قانونی۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں، ہم اس میں شامل نہیں تھے، یہ معاملہ امریکیوں کا ہے، وہی اس پر بات کریں۔