Live Updates

ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت مون سون سیزن ا ور محرم الحرام بارے اجلاس

پیر 23 جون 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت مون سون سیزن اور محرم الحرام بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا - اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن ونگ کے افسران نے شرکت کی - اس موقع پر ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا جلوس روٹس، امام بارگاہوں،قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن کی موجودگی یقینی بنائی جائے،جلوس کے اوقات میں تمام افسران اور فیلڈ سٹاف فیلڈ میں موجود رہیں۔

ایم ڈی واسانے جلوس روٹس، امام بارگاہوں کے اطراف پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کو کھڑے کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشینری بشمول سکشن، جیٹنگ اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فنکشنل اور ہائی الرٹ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں بارش کی صورت میں مون سون ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے - انہوں نے محرم الحرام کے دوران تمام فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز 100 فیصد فنکشنل رکھے جائیں اور اور جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے ، ایمرجنسی ریلیف کیمپس پر سٹاف یونیفارم میں الرٹ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے -
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات