سندھیلیانوالی ،لڑائی کے تین واقعات میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ، مقدمات درج

پیر 23 جون 2025 21:40

سندھیلیانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)لڑائی کے تین واقعات میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر691گ ب میں تجمل ولد سرور وغیرہ چار کس نے ابوطلحہ نامی نوجوان کو تشدد کرکے زخمی کرڈالا وارث علی شامی نے زیر دفعہ 337A/337A4ت پ مقدمہ درج کرلیا چک نمبر673گ ب میں رابعہ فرمان دختر علی محمد اور اس کی بھابھی کو محمد فرحان علی ولد نذیر احمد ن چادر چاردیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر تشدد کرکے زخمی کرڈالا خانجوان کی رہائشی رضا نذیر زوجہ محمد اسلم کو ہمایوں ولد اشرف نے تشدد کانشانہ بنایا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے زیردفعہ 354ت پ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :