سوات،گبین جبہ میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق

پیر 23 جون 2025 21:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سوات کی وادی گبین جبہ میں ندی میں نہاتے ہوئے دو جواں سال لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق واقعہ چڑھائی کے مقام پر پیش آیا جہاں 16 سالہ سلیم اور 14 سالہ یامان نہانے کے دوران توازن کھو بیٹھے اور گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خورٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی نعشیں ندی سے نکال کر مقامی انتظامیہ اور ورثا کے حوالے کر دیں۔

متعلقہ عنوان :