
ارکان آپس میں دست و گریباں ہوں تو قومی اسمبلی کا سٹاف بیچ بچائو کرا ئے ، سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت
پیر 23 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معزز ممبران سے استدعا ہے کہ قومی اسمبلی کے سٹاف کو اپنا سمجھیں یہ سب کا ہے، ان کو یہ ذمہ داری میں نے دی ہے کہ اگر کہیں خدشہ ہو کہ ارکان ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوں گے تو ان کا بیچ بچائو کرائیں، یہ کسی کو ہاتھ لگانے کے متحمل نہیں۔
یہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے سامنے جوابدہ ہیں، ان کا تحفظ بھی ارکان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ ہم سب کا ہے، حکومت اور اپوزیشن اس کے دو پہیے ہیں، ہم عوام کو جوابدہ ہیں کہ ان کیلئے کام کریں، ایک دوسرے کی عزت اور احترام سے بات کرنے سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے، ہمیں معاملہ فہمی کی طرف جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پارلیمان بہتری کی جانب جائے اور یہاں پر ایشوز پر بات ہو۔قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر تصویبی اخراجات پر بحث کے دوران جب اپوزیشن رکن نثار جٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کئے تو پیپلز پارٹی نے اس پر احتجاج کیا اس دوران نثار جٹ اور آغا رفیع اللہ میں جھڑپ ہو گئی تاہم اراکین نے بڑی مشکل سے بیچ بچائو کرایا بعد ازاں دیگر اراکین بھی اس میں شامل ہو گئے اور اجلاس ڈپٹی سپیکر کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.