چیئرمین پی ٹی اے کی پاتھ فائنڈر کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

پیر 23 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے اوسلو، ناروے میں خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی ممتاز تنظیم پاتھ فائنڈر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے دوطرفہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان میں خصوصی افراد کو بااختیاربنانے کے پیش نظر ڈیجیٹل شمولیت، رسائی اور آئی سی ٹی کے استعمال سے متعلقہ چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین پی ٹی اے نے تمام طبقات کے لئے مساوی رسائی کے پیش نظر ڈیجیٹل پالیسیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ایسے اشتراکی اقدامات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جس سے ڈیجیٹل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہو اور تمام پلیٹ فارمز پر رسائی کے معیارات فروغ پائیں۔پیر کوپی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے ایک ایسے ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے جہاں خصوصی افراد سمیت ہر شہری کے لئے بلاتفریق سہولیات اور مواقع تک یکساں رسائی ممکن ہو۔