قمبرشہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،دو منشیات فروش گرفتار ،چرس برآمد،مقدمات درج

پیر 23 جون 2025 23:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار ،چرس برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وگن انسپکٹر سید وریل علی شاہ نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر پھال موری پر کارروائی کرکے تھانہ ڈرگھ کے قتل کیس میں روپوش ملزم عبدالستار سولنگی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر غلام مصطفی میرانی نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم محمد رمضان ماچھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے (1100) گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :