بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا

پیر 23 جون 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار بائی پاس رنگ روڈ کے نزدیک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی کحادثہ میں موٹر سائیکل سوار مصطفیٰ نامی نوجوان جاں بحق اور ساتھی شعیب شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ۔