محرم الحرام کی آمد،لاہور پولیس متحرک ،گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ جاری

منگل 24 جون 2025 11:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لاہور پولیس نے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف متحرک ہے،ِ جون میں اب تک سنیپ چیکنگ و ناکہ جات پر13ہزار700گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی جاچکی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے جون کے دوران57ہزار700سے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا اور 3افراد کے خلاف 550ض ف کے تحت کارروائی عمل میں لا ئی گئی، بغیر کاغذات کے 480موٹر سائیکلوں اور23 اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔فیلڈ افسران ناکہ جات پر چیکنگ اور گشت کو مزید موثر بنائیں، ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کریں۔

متعلقہ عنوان :