لاہور ہائیکورٹ،عدالت نے ملٹری ٹرائل سے سزا یافتہ جاوید اکرم کی شناختی کارڈ بلاک ہونے کی درخواست نمٹا دی

منگل 24 جون 2025 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے واقعات میں ملٹری ٹرائل سے سزا یافتہ جاوید اکرم کی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل شکیل پاشا نے عدالت میں نادرا کی رپورٹ پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جاوید اکرم کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک نہیں کیا گیا۔عدالت نے نادرا کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔