مشرق وسطی میں جنگ ،فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری

منگل 24 جون 2025 14:48

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر جاری ایران کے جوابی میزائل حملوں کی وجہ سے اپنی اسرائیل کے لیے پروازیں اگلے ماہ کے وسط تک معطل رکھے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایئر فرانس کے ترجمان نے کہاکہ پروازوں کے اسرائیل کے ہوائی اڈوں پر اترنے اور وہاں سے مسافروں کو لے آنے کی اس کی سروسز 14 جولائی تک روکی جارہی ہیں۔