لاہور سے اغواء ہونے والی 16سالہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا، ترجمان ڈولفن

منگل 24 جون 2025 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) باغبانپورہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔مغویہ 16سالہ لائبہ 12روز قبل باغبانپورہ سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا، ملزم منگل کی صبح لڑکی کو فیصل آباد لے کر جا رہا تھا کہ بابو صابو کے ناکے پر گرفتار ہوگیا۔

لڑکی کے اغواء کا مقدمہ 2591/25تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، 25سالہ نعیم نامی ملزم نے چند روز قبل باغبانپورہ سے لڑکی کو اغواء کیا تھا۔ناکہ شیرا کوٹ نے لائبہ کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالہ سے مطلع کر دیا۔ ایس پی ارسلان زاہد کے مطابق ملزم نعیم اور لائبہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :