چشتیاں،محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس، سیکیورٹی انتظامات زیر غور

منگل 24 جون 2025 15:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران، مختلف محکموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے افراد اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی پلان، ٹریفک کنٹرول، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور ریسکیو سروسز کی دستیابی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں محرم کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیا جائے، جبکہ تمام جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ڈی پی او کامران اصغر نے بتایا کہ پولیس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور اضافی نفری کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔\378