ڈیرہ مراد جمالی، تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ، بچہ زخمی ہوگیا

منگل 24 جون 2025 15:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ، بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر پل کے قریب صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل سوار عورت مسمات رافتہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا نور محمد زخمی ہوگیا جو کہ صحبت پور کے نواحی گوٹھ نور پور کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نے ڈرائیور نصیر احمد کاکڑ کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچا دیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔\378