بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی چل بسے

منگل 24 جون 2025 16:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی چل بسے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دلیپ دوشی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

دلیپ دوشی نے بھارت کے لیے 33 ٹیسٹ میچز میں 114 وکٹیں لیں۔وہ 83-1982ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔