صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ملتان میں اجلاس

منگل 24 جون 2025 16:45

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ملتان میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںصوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ،وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے شرکت کی۔اس موقع پرملتان میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ملتان عامر کریم اور آر پی او کیپٹن سہیل چوہدری نے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملتان ڈویڑن میں تمام 909 جلوس اور 3182 مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

83 علماء و ذاکرین کی ضلع بندی اور 62 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ملتان میں 170 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پرپولیس کی امداد کیلئے آرمی کی 4 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہوںگی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کو پٴْرامن بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

عاشورہ کے بعد بھی چین سے نہیں بیٹھنا بلکہ سکیورٹی صورتحال پر یہی فوکس رہے۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہاکہ پنجاب بھر سے رپورٹس محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں دیکھ رہے ہیں۔،صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں پر سبیل لگائی جا رہی ہیں۔صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سائبر پٹرولنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام اضلاع محرم ای پورٹل پر بروقت معلومات شئیر کریں۔ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔