وفاقی محتسب کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار 26جون کو ننکانہ صاحب کا دورہ کرینگے

منگل 24 جون 2025 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی رجسٹرار یاسر شبیر ملک 26 جون 2025 کوننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اوپن کمپلینٹ ریزولوشن سیشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہریوں کی وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنی جائیں گی اور ان کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔عوام اس سیشن کے دوران اپنی نئی درخواستیں بھی جمع کروا سکیں گے، جو وفاقی حکومت کے محکموں سے متعلق ہوں۔ متعلقہ افسران موقع پر ہی ان درخواستوں کا جائزہ لے کر فوری کارروائی کریں گے تاکہ عوام کو فوری اور مثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔