نوشہرو فیروز، عشرہ محرم کے دوران تحصیل میں امن و امان قائم رکھنے اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس

منگل 24 جون 2025 16:53

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان اعوان کی صدارت میں عشرہ محرم کے دوران تحصیل میں امن و امان قائم رکھنے اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی نوشہرو فیروز سردار خان چانڈیو اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او، سیپکو کے افسران اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل نوشہرو فیروز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امن وامان قائم رکھنے اور آپس میں تعاون اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کےتمام ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لئے ہمیں آپس میں مذہبی رواداری کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ماتمی مجالس اور جلوس کے منتظمین اپنے روٹ اور وقت کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے روٹ اور نئے پروگرام کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی لگائے گئے مقررین کو اپنے پروگراموںمیں شرکت کی دعوت نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ غم حسین منانا تمام مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے مگر تمام مکاتب فکر کے افراد اپنے اپنے طریقے سے عشرہ محرم الحرام منانے ہیں اس لئے ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔\378