
ایران اسرائیل سے خوش نہیں ہوں، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ٹرمپ
مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کئے، اسرائیل ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ،بم نہ گرانا،اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی،امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 24 جون 2025
16:50

(جاری ہے)
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب ختم ہو چکی ہیں۔ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران، دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں ایران سے بھی خوش نہیں ہوں لیکن اسرائیل سے شدید ناراض ہوں۔امریکی صدر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ہرگز بم مت گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، ابھی اپنے پائلٹس کو واپس بلاؤ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کا الزام لگا یا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کو نشانہ بنانے کا حکم بھی دیا۔ایرانی فوج کابھی کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین حملے کئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیئے تھے۔ ایرانی میزائل فائر ہونے کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں خطرے کے سائرن بج رہے تھے۔ ایران نے اسرائیل فوج کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سیز فائر نافذ ہونے کے بعد کوئی میزائل نہیں داغا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز آج صبح ہوچکا تھا۔ خطرہ اب بھی برقرار ہے، عوامی حفاظتی پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا وقت شروع ہوگیا تھا۔ ایران نے اسرائیل پر میزائیل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا جبکہ نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی۔ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ کوئی فریق بھی سیز فائر کیخلاف ورزی نہ کرے۔امریکی صدرٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کیاتھا جہاں انہوں نے لکھا تھا کہ مبارک ہو دنیا، ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان دور میں جیلیٹ ”پراکٹر اینڈ گیمبل“ نے پاکستان میں 50ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی
-
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نوراکشتی کی سیاست کررہی ہیں
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کو ملک بدر کرنے کا اعلان
-
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا
-
فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی ظلم کی نئی داستان ہے، شیری رحمان
-
آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
-
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
-
مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
-
عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
-
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.