Live Updates

تنصیبات پر حملے کے بعد جوہری پروگرام کا تسلسل یقینی بنانے کے اقدامات کرلئے، ایران

منگل 24 جون 2025 17:41

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھی اس نے اپنے جوہری پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور حملوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے پہلے سے تیار کرلیے گئے تھے، اور ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ پیداوار اور خدمات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات