ہری پور پولیس کی کارروائی،03 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

منگل 24 جون 2025 17:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ہری پور پولیس نے 03 ملزمان گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے احمد مشتاق سکنہ حویلیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 04 کلو 49 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ملزم محمد انور سکنہ محلہ خندق کے قبضہ سے 02 کلو 239 گرام چرس اور عتیق احمد سکنہ کانگڑہ سے 04 کلو 422 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا جن کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :