ہرنائی، اقلیتی برادری کے تمام مسائل حل کرکے انہیں تحفظ فراہم کرینگے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

منگل 24 جون 2025 17:54

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین، ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالرحمان ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر ترین سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور اقلیتی برادری جن میں ہندو برادری، بالمک اور کرسچن برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر اقلیتی برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سامنے رکھے۔ جس میں خاص ان کے تنخواہوں کے مسئلے، زمینوں کے مسائل اور دیگر مسائل شامل تھے۔ جس پر ڈپٹی ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر اقلیتی برادری نے ڈپٹی اور دیگر ضلعی آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :