امریکا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، نیویارک اور واشنگٹن میں ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

منگل 24 جون 2025 17:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں دہائیوں پرانے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی ریاست ہائے متحدہ میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں دہائیوں پرانے درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔نیویارک سٹی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جو نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، جو پرانے ریکارڈز کو برابر یا توڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :