سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ٹریفک کنٹرول کرنے اور محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے 930 سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے

منگل 24 جون 2025 19:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ٹریفک کنٹرول کرنے اور محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے 930 سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو جانیوالے راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے متبادل روٹس فراہم کئے جائیں گے سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان عمیر ستی کے مطابق محرم الحرام کے دوران ٹریفک پولیس کے 10 ڈی ایس پی، 72 سینئیر ٹریفک وارڈن، 850 ٹریفک وارڈن و اسسٹنٹ سمیت 930 سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے سکیورٹی کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں ٹریفک پولیس ضلع پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرے گی جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر بینش فاطمہ نے تمام ڈی ایس پی/ سرکل انچارج، سیکٹر انچارج اورڈیوٹی افسران کے ساتھ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ریس کورس میں میٹنگ کا انعقاد بھی کیا اور ان کو محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ عزاداری جلوس و مجالس کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو 500 گز کے فاصلے پر پارک کروایا جا? اور ڈبل سواری پر پابندی لگنے کی صورت میں اس پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے محرم الحرام کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور کالے پیپر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے اور ایسے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو تھانوں ل میں بند کروایا جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و تخریب کاری کے تدارک اور امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ کام کیا جائے تمام افسران و جوان ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کا ایمبولینس ایمرجنسی پورٹل نمبر 051-9274843 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی ہسپتالوں تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے۔