ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں سفر ختم

منگل 24 جون 2025 20:43

ِواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) اسپینش کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا ۔فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے ناک آٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کیلیفورنیا میں گروپ بی کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے برازیلین کلب بوٹافوگو کو ایک گول سے شکست دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انٹوئن گریزمن نے کھیل کی87ویں منٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

اس جیت کیباوجود ایٹلیٹیکو میدرڈ کی ٹیم ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈکو اگلے رانڈ میں جانے کے لیے کم از کم تین گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا۔واشنگٹن میں کھیلے گئے گروپ بی ہی کے ایک اور میچ میں یورپی چیمپئنزپیرس سینٹ جرمین نے مقامی کلب سیئٹل سانڈرز کو2گول سے ہراکر پری کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی۔ پی ایس جی کی جانب سے خویچا۔ کواراتسخیلیا اور اشرف حکیمی نے ایک، ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :