میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لمس ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ

منگل 24 جون 2025 21:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے سول ہسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، اے ایم ایس پیرا ڈاکٹر مجیب الرحمان کلوڑ اور اے ایم ایس ڈاکٹر نفیس بھی اس موقع پرموجود تھے۔

ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے تھیلیسیمیا سمیت مختلف وارڈ اوردیگر اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود مریضوں، عملے اور شعبہ جات کے انچارجز سے براہ راست ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تمام شعبوں میں بہتری کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے وارڈز میں موجود اسٹاف اور ڈاکٹروں سے ان کے مسائل اور تجاویز بھی سنی اور ان کی روشنی میں اصلاحی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن صرف اور صرف مریضوں کی بہتر نگہداشت اور بروقت علاج کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :