یونان ، انسانی اسمگلروں اورتارکین وطن کیخلاف بحریہ کی تعیناتی کا فیصلہ

زیادہ ترتارکین وطن کا تعلق مصر، پاکستان، سوڈان، اریٹیریا سے ہے، وزیراعظم

منگل 24 جون 2025 22:01

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)یونان کے وزیرِ اعظم کریوکس مٹسوٹاکیز نے کہا ہے گزشتہ ہفتے تارکین وطن اور انسانی اسمگلروں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے لیبیا کے قریب بحریہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے وزیرِ اعظم کریوکس مٹسوٹاکیز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے یونان کی حدود میں جزیرہ کریٹ اور گواڈوز میں ایک دن میں 731 تارکین وطن آئے یہ ایک غیر معمولی اضافہ تھا۔

یونانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ان معاملات سے طاقت سے نمٹا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق مصر، پاکستان، سوڈان، اریٹیریا سے ہے جو لیبیا کے راستے یہاں آتے ہیں۔