Live Updates

وزیراعلیٰ جواب دیں آپ کیخلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

منگل 24 جون 2025 22:30

وزیراعلیٰ جواب دیں آپ کیخلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 30 جون تک بجٹ پاس نہ ہو تو آپ فنانشل کرائس میں چلے جاتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا انڈا دینے والی مرغی کو یہ کھبی ذبح نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے بجٹ پاس نہیں کیا تو یہ کرپشن کہاں سے کریں گے، اگر یہ بجٹ پاس نہیں کریں گے تو کوہستان، گندم اور چینی اسکینڈل کیسے بنائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ترجیح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں جب تک قیدی سے ملاقات نہیں ہوتی بجٹ پاس نہیں کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسمبلی سیشن کی سمری 12 جون کو میرے پاس پہنچی، گورنر کے پاس 14 دن میں سیشن بلانے کا اختیار ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ورز بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی ہم جمہوری لوگ ہیں، سازش نہیں کرتے، ہم آئین کے مطابق کام کریں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات