
محرم الحرام سکیورٹی/ مانیٹرنگ اینڈ ویجیلینس ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا،ٹیموں کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری
منگل 24 جون 2025 22:49
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دے دیں،اس سلسلہ میں ٹیموں کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے ،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ اور اے آئی جی لاجسٹک عبدالحق عمرانی رورل ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہزیب آئی نائن ایریا میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،ڈی آئی جی سکیورٹی علی رضا اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں سٹی ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،ایس ایس پی سیف سٹی محمد اقبال اور ڈی ایس پی اے آر ایف غلام مصطفی صدر ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ/انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ اور ایس ایس پی شمس الحق درانی سواں ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گئی،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کو سہولیات کی فراہمی ،محفوظ پارکنگ کے وسیع انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائیں گے،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایات ،مشکوک سرگرمیوں اور اشخاص کے خلاف پولیس کو بروقت "پکار15--"پر اطلاع دیں ،اسلام آباد پولیس کا اولین مقصد اپنے شہریوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.