ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ،ملزم عمرحیات نے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا

ثناء یوسف کو ملاقات سے انکار پر قتل کیا ،برتھ ڈے پر تحفہ لایا وہ بھی نہیں لیاغصہ میں گھر جا کر قتل کردیا،عمر حیات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان

منگل 24 جون 2025 20:25

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ،ملزم عمرحیات نے مبینہ طور اعتراف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ،ملزم عمرحیات نے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا،مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم عمرحیات نے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا اور مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164کا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم عمر حیات کا کہنا تھا کہ xثنائ یوسف کے ملاقات میں انکار پر اسے قتل کیا پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی ثنائ یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے بیان میں کہا کہ میں ثنائ یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا 2جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی مجھے ثنائ یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :