بلوچستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا باقاعدہ آغازہو گیا

نظام کے ذریعے بیوروکریسی میں تاخیر اورسرخ فیتے کا خاتمہ ممکن ہوگا

منگل 30 ستمبر 2025 16:03

بلوچستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا باقاعدہ آغازہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بلوچستان حکومتِ نے مالیاتی نظام میں اصلاحات کے اپنے پرانے مالیاتی طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے ایک نیا ڈیجیٹل مالیاتی نظام متعارف کرا دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس نظام کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس نظام میں ای فائلنگ سمیت کئی جدید ڈیجیٹل سہولیات شامل کی گئی ہیں، جن کے ذریعے دفتری تاخیر کم کرنے، شفافیت بڑھانے اور مالی نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔

عوامی شعبے سے متعلق نئے نظام کے تحت انسانی وسائل، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کا مکمل ڈیٹا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے پالیسی سازوں، سرکاری ملازمین اور عوام کے لیے ایک متحدہ معلوماتی پورٹل دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کے مقاصد میں سرخ فیتے کا خاتمہ، سرکاری ملازمین کی جوابدہی میں اضافہ، اور کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔محکمہ خزانہ کے ایک سینئر اہلکار نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہ نظام مؤثر طور پر نافذ کر لیا گیا تو یہ نہ صرف عوامی شمولیت کو فروغ دے گا بلکہ بجٹ سازی اور پالیسی امور میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔