پنجاب ریونیواتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف حکمت عملی مرتب کرلی

منگل 30 ستمبر 2025 16:14

پنجاب ریونیواتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف حکمت عملی مرتب کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف کارروائی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی ۔ اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے جنہوں نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت متعدد غیررجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری نوٹسز جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پی آر اے کے مطابق نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت ایک آسان اور صارف دوست رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد بغیر کسی پیچیدگی کے نظام سے منسلک ہو سکیں۔اتھارٹی کے مطابق ہر سروسز پرووائیڈر کو سسٹم میں لانا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے کاروباروں کو جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :