پاکستان نے بانڈز کے اجرا سے 40 کروڑ ڈالرحاصل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا

منگل 30 ستمبر 2025 16:03

پاکستان نے بانڈز کے اجرا سے 40 کروڑ ڈالرحاصل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کے اقدامات کے تحت بانڈز کے اجرا سے تقریبا 40 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا، یہ قرضہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز اور انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پائیدار بانڈز جاری کرنے سے حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق حکومت تقریبا 40 کروڑ ڈالر بانڈز کے اجرا سے حاصل کرنا چاہتی ہے، حکومت کا پانڈا بانڈز چینی کیپٹل مارکیٹ اور پائیدار بانڈز انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان رواں مالی سال 26-2025 کے دوران یورو بانڈز کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈز کے ذریعے قرضہ حاصل کرنے کا پلان ہے، یہ بانڈز چین کی نیشنل انٹربینک مارکیٹ میں نجی طور پر رکھنے کا منصوبہ ہے، بانڈز منافع سالانہ 3 سے 4 فیصد اور مدت 3 سال متوقع ہے۔پاکستان اس سے پہلے ڈالرز اور یورو میں بانڈز جاری کرچکا ہے اور پاکستان کاچینی کیپیٹل مارکیٹ میں یہ پہلا تجربہ ہوگا۔