Live Updates

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، تحقیقات کی جائیں کہ شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 30 ستمبر 2025 15:34

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ایوان کے اندر ہی اپنی ’عوامی اسمبلی‘ کا اجلاس شروع کردیا جہاں ہر تمام اراکین موجود رہے، اس کے علاوہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ بیٹھ گئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ’اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگائے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے عوامی اسمبلی میں قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے پی ٹی آئی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ سے کسی دوسری جیل منتقل کرنے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قید ہونے کے خلاف بھی قراداد منظور کی گئی علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے شمع جونیجو کے معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ بعد ازاں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا پیسے لے کر بک جانے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی ٹی ائی نے زین قریشی کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس نمٹا دیا کیوں کہ عمران خان نے زین قریشی کے جواب کو درست مانا اور کوئی کاروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات