ھ*محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ کی زیر صدارت اجلاس

،اجلاس میں شہر کے امن و امان عزاداری کے جلوسوں مجالس اور دیگر مذہبی تقاریب کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

منگل 24 جون 2025 21:00

# بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ کی زیر صدارت اجلاس۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے پرامن اور بااحترام انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہر کے امن و امان عزاداری کے جلوسوں مجالس اور دیگر مذہبی تقاریب کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں تحصیل انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، واپڈا، بلدیاتی نمائندگان، علما کرام اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی جس میں قبائلی شخصیت ارباب قادر بخش ایری رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی وائس چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ بابو محمد عثمان ہانبھی ایس ایچ او پولیس بھاگ لطف علی کھوسہ ایس ایچ او لیویز محمد حفیظ ابڑو لائن سپریڈنٹ مظہر علی جاموٹ میونسپل کمیٹی بھاگ سینئر کلرک فضل الرحمان جھمٹ جمیعت علما اسلام کے تحصیل امیر مولانا محمد یوسف گویا ڈاکٹر حاجی محمد یوسف ایری نیاز احمد حیدری فقیر نبی بخش قریشی ثنا اللہ چھلگری ہیڈ محرر مہیم خان مستوئی اقلیتی کونسلر چوہدری رمیش کمار گیلا رام و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے کہا کہ محرم الحرام احترام رواداری اور بھائی چارے کا مہینہ ہے لہذا تمام ادارے اور شہری مل کر اس کے تقدس کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں کی صفائی، روشنی کا انتظام، پانی کی فراہمی اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو یقینی بنایا جائے خاص طور پر پولیس اور لیویز فورس کو ہدایت دی گئی کہ وہ محرم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور مکاتب فکر کے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محرم کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔