گلگت بلتستان لائن ڈپیارٹمنٹ کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا ،وزیر اعلی نے مطالبات تسلیم کر لئے

منگل 24 جون 2025 22:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گلگت بلتستان لائن ڈپیارٹمنٹ کے ملازمین کا اسمبلی کے باہر روڈ پر کیا جانے والا شدید احتجاج رنگ لے آیا ،وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے مطالبات تسلیم کر لئے۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسمعیل نے اسمبلی اجلاس میں گلگت بلتستان آن لائن کے 55 ہزار ملازمین کو ڈی آر اے دینے کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ دیگر مراعات بھی ملیں گے جن میں ہاٹ اینڈ کولڈ کی رقم کو دگنا کرنا شامل ہے .

صوبائی حکومت کو ملازمین کے مطالبات ماننے باعث 2 ارب روپے اضافی رقم خرچ کرنا پڑیگی ، اس سے پہلے وہاں پر موجود احتجاج کرنے والے ہزاروں مرد اور خواتین ملازمین مشتعل ہو گئے تھے اور ان کا پولیس کے ساتھ شدید تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا . احتجاجی ملازمین اسمبلی بونڈری پر موجود گیٹ کو کھول کے اندر داخل ہو گئے تھے . مطالبات ماننے پر احتجاجی ملازمین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ہیں . علاوہ ازیں گلگت بلتستان حکومت نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کو فوری طور پر تبدیل کر کے اس کی جگہ پر ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پی اے ایس افسر نجیب عالم کو نیا سیکریٹری خزانہ تعینات کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :