لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

منگل 24 جون 2025 23:40

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے 371 رنز کا بڑا ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے شاندار کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز اوپنر بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سابق کپتان جو روٹ 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ زیک کرولی نے بھی 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ کپتان بین سٹوکس نے 33 رنز کا حصہ ڈالا اور آخر میں جمی سمتھ نے 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ انگلش بیٹرز کو روکنے میں ناکام رہے۔ بین ڈکٹ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔