حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر اتوار 29 جون کو بھی کھلے رہیں گے

بدھ 25 جون 2025 02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر اتوار 29 جون کو بھی کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے ان لینڈ ریونیوز کے چیف کمشنرز کے نام جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیزکی وصولی کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر اتوار 29 جون کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،اسی طرح پیر 30 جون کو ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ان لینڈ ریونیوز کے چیف کمشنرز کو سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی منتخب شاخوں سے قریبی رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وصول ہونے والے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کو اسی روز جمع کیا جا سکے۔