۳حیدرآباد، سی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

بدھ 25 جون 2025 02:35

ٌحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) سی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتارانچارج CIA انسپیکٹر عبد الکریم عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ منشیات، گٹکا و مین اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف شہر بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے کارروائی کرتے ہوئے 3 مین پوری و منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان میں عرفان قاضی، کامران جتوئی اور شاہد عرف شیرا آرائیں شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی مین پوری اور منشیات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں گرفتار ملزمان عرفان قاضی کا کرمنل ریکارڈکے مختلف حیدرآباد کی مختلف تھانوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔