Live Updates

امریکا کیساتھ مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون

یہ پیشرفت خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی،محمد بن سلمان کی گفتگو

بدھ 25 جون 2025 11:35

امریکا کیساتھ مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر کا سعودی ولی ..
ریاض/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

محمد بن سلمان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ پیشرفت خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی اور کسی بھی مزید کشیدگی کو روکا جا سکے گا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب خطے کے تنازعات کو سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ایرانی صدر پزیشکیان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی۔صدر پزیشکیان نے گفتگو میں کہا کہ ایران، امریکا کے ساتھ مسائل کو بین الاقوامی اصولوں اور فریم ورک کے تحت حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات