مہنگائی ،ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے‘جے یو آئی(ف)

بد قسمتی سے ارباب اختیار کو پاکستانی عوام سے زیادہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رکھوالی کی فکر ہے

بدھ 25 جون 2025 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا حنیف الحق،مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا وسیم الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے، بد قسمتی سے ارباب اختیار کو پاکستانی عوام سے زیادہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رکھوالی کی فکر ہے، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ گیس کی قلت پٹرول کے آئے دن بڑھتے ریٹ نے کاروبار کو انتہائی متاثر کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ارباب اختیار اور عوام میں دوری بڑھتی جارہی ہے اور یہ احساس زور پکڑ تا جارہا ہے کہ ارباب اختیار کو عوام نہیں بلکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رکھوالی مقصود ہے یہی وجہ ہے کہ بجلی کی بندش گیس کی قلت پٹرول کے آئے دن بڑھتے ریٹ نے کاروبار کو انتہائی متاثر کردیا ہے جو ملک کے لیے کسی بھی صورت اچھا شگون نہیں، حکمران اگر عوام کوریلیف نہیں سکتے تو فوری طور پر مستعفی ہو کر ملک غیر جانبدار انتخابات کرا کے حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کریں۔