Live Updates

ایران کا ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا اعلان

مراکز پر حملوں کی پیش بندی کر رکھی تھی،،سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی

بدھ 25 جون 2025 12:50

ایران کا ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایران نے اسرائیل سے ہونے والی جنگ میں تباہ ہونے والے اپنے ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مراکز پر حملوں کی پیش بندی کر رکھی تھی۔سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایٹمی مراکز میں پیداوار اور سروسز کے خلل دور کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے اصفہان، نطنز اور فردو کے جوہری پلانٹس پر اسرائیل اور اس کے بعد امریکا کی جانب سے بھی حملے کیے گئے تھے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات