Live Updates

ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پرعزم ہیں، عباس عراقچی

ایرانی عوام نے اس مقصد کے لیے مشکلات برداشت کی ہیں اور اسی مسئلے پر ایران پر جنگ مسلط کی گئی،گفتگو

بدھ 25 جون 2025 12:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پرعزم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس کے لیے ہمارے سائنس دانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، یہاں تک کہ اپنی جانیں بھی دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے اس مقصد کے لیے مشکلات برداشت کی ہیں اور اسی مسئلے پر ایران پر جنگ مسلط کی گئی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں کوئی بھی اس ٹیکنالوجی سے دست بردار نہیں ہوگا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات