Live Updates

دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک صدارتی دفتر

بدھ 25 جون 2025 12:52

دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)دی ہیگ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات