ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کامرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ،مجالس و جلوسوں کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لیا

بدھ 25 جون 2025 13:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صباء اصغر علی نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اقبال سنگھیڑا کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ کیا اور مجالس و جلوسوں کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جلوس ہائے عزاداری کے مجوزہ راستوں،صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ ، امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات، مسائل اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اورعزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر منتظمین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :