اسسٹنٹ کمشنر داسو کا دورہ ریسٹ ہائوس اور ڈی سی کالونی روڈ ، صفائی مہم کا جائزہ لیا

بدھ 25 جون 2025 14:44

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز گلفراز نے ریسٹ ہائوس اور ڈی سی کالونی روڈ پر صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے صفائی عملہ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے عمل کو موثر، نتیجہ خیز اور تسلی بخش بنایا جائے۔ عملے کو خصوصی طور پر تاکید کی گئی کہ صفائی کے دوران اس کے تمام اصولوں کا مکمل خیال رکھا جائے تاکہ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنایا جا سکے۔