Live Updates

مائنس عمران خان کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 25 جون 2025 16:49

مائنس عمران خان کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت کو گرانے کی سازش ہورہی تھی تاہم بجٹ پاس کرکے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی واحد حکومت کو ختم ہونے سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک منصوبہ تھا کہ کسی طرح صوبائی بجٹ پاس نہ ہو تاکہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر ہماری حکومت گرائی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات